حاجی نیک محمد بروہی کےلیئےدعائیں ونیک خواہشات کا اظہار

منگھوپیر ٹاؤن کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کے والد سینیئر رہنما اور سابقہ زکوۃ کمیٹی کے چیئرمین، بزرگ و باوقار شخصیت حاجی نیک محمد بروہی کی علالت کی خبر پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی و مقامی رہنماؤں نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر عیادت کی ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی اور ان کی سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا

کراچی………منگھوپیر ٹاؤن کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کے والد سینیئر رہنما اور سابقہ زکوۃ کمیٹی کے چیئرمین، بزرگ و باوقار شخصیت حاجی نیک محمد بروہی کی علالت کی خبر پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی و مقامی رہنماؤں نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر عیادت کی،

ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی اور ان کی سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر بلاول ہاؤس کے ترجمان فدا حسین، رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی ، یوسی 12 کے چیئرمین ہلال رحمانی ، پارٹی رہنما نذاکت صاحب اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔

معزز مہمانوں نے حاجی نیک محمد بروہی کی خیریت دریافت کی، ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، اور خاندان سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حاجی نیک محمد بروہی نہ صرف منگھوپیر کی ایک بزرگ شخصیت ہیں بلکہ ان کے صاحبزادے حاجی نواز علی بروہی کی عوامی خدمت اور قیادت کی بنیاد بھی ان کی تربیت اور دعاؤں کا ثمر ہے۔

فدا حسین نے کہابزرگ ہمارے معاشرے کا سرمایہ ہوتے ہیں۔ حاجی نیک محمد بروہی کی عوامی خدمات، شرافت، اور ان کے خاندان کی پارٹی سے وابستگی قابلِ قدر ہے۔ ہم ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔”
میڈم شاہدہ رحمانی نے کہا”پیپلز پارٹی اپنے کارکنوں اور رہنماؤں کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتی۔ ہم ہر مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں

یہ دورہ نہ صرف عیادت کا عمل تھا بلکہ ایک نسل کی خدمات کو تسلیم کرنے کا خوبصورت اظہار بھی تھا۔

منگوپیر ٹاؤن کی عوام کی جانب سے بھی حاجی نیک محمد بروہی کی صحت یابی کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں