میئر کراچی ، اے ڈی پی پارکنگ پلازہ تعمیر

میئر کراچی اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی پی) کا پارکنگ پلازہ جات کی تعمیر پر اتفاق

کراچی – ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی پی) کے ایک وفد نے، جس کی قیادت حسین حیدر، جولیا ہالنیکل، اور عمر شفیق نے کی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پائیدار ٹرانسپورٹ سیکٹر کی حمایت سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے شہر کے اہم کاروباری علاقوں، جن میں ایم اے جناح روڈ اور آئی آئی چندریگر روڈ شامل ہیں، میں مخصوص پارکنگ پلازہ جات کی تعمیر پر اتفاق کیا۔ اس کا مقصد ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا اور شہری نقل و حرکت کو سہل بنانا ہے۔

میئر کراچی نے منصوبے پر فوری عملدرآمد اور اس کے نفاذ پر زور دیا تاکہ شہر کو ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل سے جلد از جلد نجات دلائی جا سکے۔

ملاقات میں میئر کے سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن اخلاق یوسف زئی اور ڈائریکٹر میڈیا دانیال علیشان سیال بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ لکھیں