امتی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے روح رواں بانی سیدمحمد شعورچشتی کی سماجی خدمات سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے اس حوالے سے انکی قیادت میں اراکین امتی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ وائس چئیرمین ڈاکٹر حور انیلہ شاکر، صدر سیدہ فوزیہ شاہ، معروف خواتین بائیک انسٹریکٹر و صدر یوتھ مس فلک یوسف کے ہمراہ حیدر آباد کا ہنگامی دورہ کیا

کراچی (نمائندہ خصوصی) امتی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے روح رواں بانی سید محمد شعورچشتی کی سماجی خدمات سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے اس حوالے سے انکی قیادت میں اراکین امتی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ وائس چئیرمین ڈاکٹر حور انیلہ شاکر، صدر سیدہ فوزیہ شاہ، معروف خواتین بائیک انسٹریکٹر و صدر یوتھ مس فلک یوسف کے ہمراہ حیدر آباد کا ہنگامی دورہ کیا

جہاں انہوں نے آل پاکستان پیس موومنٹ ڈسٹرکٹ حیدر آباد کے صدر شفیق خٹک اور سینئرنائب صدر ، القریش ویلفیئر حیدر آباد کے ممتاز سماجی رہنما محمد فاروق قریشی سے خصوصی ملاقات کی اورباہمی اہم امور تبادلہ خیال کیا گیا سیدہ فوزیہ شاہ کا دیرنیہ لین دین کے حوالے سے اہم مسلئے کو حل کرانے میں
آل پاکستان پیس موومنٹ ڈسٹرکٹ حیدر آباد کے صدر شفیق خٹک اور سینئرنائب صدر ، القریش ویلفیئر حیدر آباد کے ممتاز سماجی رہنما محمد فاروق قریشی اور بیرون ملک مقیم انکے صاحبزادے کی پاکستان آمد کیساتھ انکی ذاتی دلچسپی وکاوشوں کا انتہائی اہم کردار رہا امتی ویلفیئرٹرسٹ انٹرنیشنل نے اس موقعے پر باہمی تعلقات کے فروغ کی اہمیت پرذور دیتے ہوئے پر اس دیرنیہ مسلئے کے حل ہونے پر
تمام معززمین کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے اس عزم کا ارادہ کیا کہ انسانیت کی بلارنگ ونسل خدمت کا یہ سلسلہ انشاء اللہ تعالیٰ جاری وساری رہیگا بعدازاں خصوصی پرتکلف ہائی ٹی سے اراکین امتی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ ودیگر معززین کی خاطرتواضع کی گئی