ہماری افواج ہمارا فخرآل کراچی ریزیڈنشل کمیٹی پاکستان

ہم مسلمان پاکستانی قوم امن پسند لوگ ہیں جنگ نہیں چاہتے مگر دشمن عناصر اگر پہل کریگا تو ہماری افواج انکو منہ توڑ جواب دیگی جو تاریخ میں لکھا جائے گ۔
آل کراچی ریزیڈنشل کمیٹی پاکستان

کراچی ۔۔۔۔۔۔۔ ہم مسلمان پاکستانی قوم امن پسند لوگ ہیں جنگ نہیں چاہتے مگر دشمن عناصر اگر پہل کریگا تو ہماری افواج انکو منہ توڑ جواب دیگی جو تاریخ میں لکھا جائے گا۔آل کراچی ریزیڈنشل کمیٹی پاکستان کے شاہد حبیب ایڈوکیٹ نے کہا کہ مودی سرکار کان کھول کے سن لو تم نے اس قوم کو للکارا جو موت سے نہیں گھبراتی ظلم اور ظالم کے خلاف شہادت کے لئے تیار رہتی ہے اور اس کی پہل کر کے دیکھ لیا

محمد دانش آرائیں کا کہنا تھا کہ دشمن یہ جان لے ہمارے پاس جو کلمہ اور نعرہ ہے نعرہ تکبیر اللہ ہو اکبر اس کے سامنے میزائل کی کوئی حثیت نہیں ہے ہم کل بھی پاک افواج کے ساتھ تھے ہیں اور مستقبل میں بھی رہینگے

سینئرصحافی سیدمحبوب احمدچشتی نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ جنگ میزائل اور رافیل سے نہیں جذبوں سے جیتی جاتی ہے پاکستان کی پہلی ترجیج امن ہی امن ہے مودی یہ بات نہیں جانتا کہ پاکستانی قوم کے دل پاک فوج کے ساتھ ڈھرکتے ہیں ہمارہی کامیابی کا راز وہ جذبے ہیں جو اپنی افواج کیساتھ ہر لمحے زندہ وجاویدہیں ۔

محترمہ ام حبیبہ نے کہا کہ صبر اور حکمت عملی ہمارا ہتھیار ہے بھارتی حکومت مودی معصوم شہریوں پر تم نے جو وار کیا اس میں بے گناہ شہریوں نے اپنی جان و مال کا نقصان اٹھایا ہماری افواج اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی ماہر ہے

حمیدہ گل محمدکا اس موقعے پرکہناتھا کہ سیز فائر کی بات کے باوجود مختلف مقامات پر رہائشیوں پر مودی سرکار کی جانب سے مسلسل حملہ جاری ہے اگر معصوم شہریوں پر حملہ بند نہیں کیا گیا تو انجام خطرناک ہوگا،

ساجد علی خان نے کہا تمام دشمن ممالک یہ جان لے پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہمارا ایمان اللہ تبارک تعالیٰ پرہوتاہے

٤ف٤ محمد آفتاب، سید عدنان رومی، اور عبدالعزیز شہنشاہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ دشمن عناصر سے جہاد کیلئے پوری یکجہتی کے ساتھ اپنی ملک کی حفاظت بقا کیلئے اپنی پاکستانی آرمی کے ساتھ ہے

اپنا تبصرہ لکھیں