مومن آباد ٹاؤن یوسی1 پی ٹی آئی چیئرمین کی عدم توجہ کی بنیاد پر علاقہ برباد ہورہا ہے، محمّد آفتاب
مصطفی آفریدی جو دوسروں پر تنکید کرتے ہیں پر خود اپنی ذمہ داری سے لاپرواہی برتنے کے مرتکب ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کے میرے ایڈوائیزر سلیم سالح خیل کو مسائل سے آگاہ کریں جبکے وائس چیئرمین محمّد کامران یوسی کونسلر کامران نے پورے علاقہ یوسی1 مدینہ کالونی کی گلیوں کی حالت زار کا مکمل سروے دورہ کیا ہے اور صدا تسلی دی ہے جس کی تفصیل کچھ اسطرح ہے1،سیوریج کی لائن کی بدترین صورتحال 2، کھلے مین ہول بغیر رنگ و ڈهكن 3، کچی گلیاں سی سی روڈ تعمیر کے انتظار میں بارشوں میں برا حل عدم توجہ پر اپنی مدد آپ مٹی ڈالوائی 4، آوارہ خطرناک کتوں کا راج نقصان پہنچا آگاہ کیا 5، اندھری گلیاں سڑک بغیر سرچ لائٹ 6، علاقہ گلیآں اسپرے سے محروم ڈینگی مچھروں کا راج تو کیا یہ مدینہ کالونی لاوارث ہے منظور نظر مقامات کی تعمیر کام کیا جارہا ہے۔

چیئرمین اگر ہر ماہ ایک لاکھ روپے بھی علاقہ میں لگاتے تو محلہ گلیاں نكهر سنور جاتا ہر ماہ فنڈ کی مد میں 12 لاکھ ملتے ہیں چیئرمین یوسی1کو پر اس علاقہ مدینہ کالونی مومن آباد یوس1 کے رہائشی ان مسائل کا شکار ہیں۔
چیئرمین مصطفی آفریدی کو حالات سے آگاہ کرنے مسائل آجاگر کرنے پر انکا تلخ جواب ہوتا ہے کے آپکے ایم این اے امین الحق اور ایم پی اے مظاہر امیر خان کے پاس اربوں کڑورو روپے آئے ہیں ان سے بات کریں کام علاقے کے کروائیں۔
مدینہ عوامی محلہ کمیٹی اور آل کراچی ریزیڈنشل کمیٹی پاکستان کے ذمہ داران محترم جناب معتصب اعلی سندھ اور میئر کراچی جناب مرتضی وہاب سے یہ سوال کرتی ہے کے یہ فنڈ جو عوامی مسائل کے حل کے لئے جاری ہو رہا ہے تو ان مقامات مناظر آپکے سامنے پیش کر رہے ہیں آپ خود سروے کریں انکو کیوں نظر انداز کیا جارہا ہے یہ علاقہ غیر ہے یہاں انسانوں کی آبادی نہیں ہے ہم گزارش کرتے ہیں کے عوامی مسائل پر فوری توجہ دی جائے ہمارا سیاسی تعلق نہیں عوامی مسائل انکے حل کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں
